ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمبلی میں تخمینہ علی الحساب کو منظوری

اسمبلی میں تخمینہ علی الحساب کو منظوری

Tue, 19 Jul 2016 10:59:17  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو18؍جولائی(ایس او نیوز)ریاستی اسمبلی میں آج اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان ہی رواں مالیاتی سال کیلئے 2916.42 کروڑ روپیوں کے تخمینہ علی الحساب منظوری دے دی گئی۔ بی جے پی اور جے ڈی ایس کی ہنگامہ آرائی کے درمیان وزیر اعلیٰ سدرامیا نے جن کے پاس مالیات کا قلمدان بھی ہے تخمینہ علی الحساب کی پہلی قسط ایوان میں منظوری کیلئے پیش کی ، اسپیکر کے بی کولیواڈ نے اسے ووٹنگ کیلئے پیش کیا اور حکمران پارٹی نے صوتی ووٹ سے اسے منظوری دے دی۔ تخمینہ علی الحساب کی مجموعی رقم 2916.42 کروڑ روپیوں کی ہے۔ ان میں نظر ثانی شدہ حساب 2375.14 کروڑ روپیوں کا ہے۔


Share: